top of page

منگلا! کھڑی شریف سڑک لہڑی تکٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر بڑے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہوگئی


منگلا ( آصف محمود چودھری Jhelumnews.uk) منگلا کھڑی شریف سڑک لہڑی تکٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر بڑے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہوگئی آبادی کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا اے ڈی سی جی اور نائب تحصیلدار کے گھر کو جانے والا راستہ بی واحد راستہ ہے انتظامی عہدوں پر فائز دونوں افسران سے عوام علاقہ نے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لے کر اس معاملہ کو حل کروائیں حلقہ کھڑی چار کے منتخب ایم ا ایل اے چوہدری ارشد حسین اور سابق وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد خصوصی دلچسپی لے کر عوام کا یہ مسئلہ حل کروائیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کے سڑک کو از سرے نو تعمیر کیا جائے اب تو حادثات ہونا بھی معمول بنتا جا رہا ہے منگلا چیچیاں روڈ لہری تک بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے بارش کے دنوں میں سڑک میں پڑے گڑھے کسی تالاب کا نمونہ پیش کرتے ہیں عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا جلد از جلد سڑک تعمیر کروا کر عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page