منگلا( اآصف محمود چودھری Jhelumnews.uk ) منگلا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف زبردست کاروائی ولایتی وسکی کی کھیپ پکڑی گئی جبکہ 120 گرام نشے والا پاؤڈر ہیروئن بھی پکڑا گیا لگ الگ مقدمات درج ملزم گرفتار تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف منگلا پولیس نے مہم شروع کر رکھی ہے اسی سلسلہ میں کرش پلانٹ پلانٹ ایریا میں عبدالغفور نامی شخص سے ولایتی وسکی شراب کی کھیپ پکڑی گئی جب کہ دوسری کاروائی میں منگلا بوہڑ چوک سے عقیل نامی شخص سے 120 گرام ہیروئن پکڑی گئی دو الگ الگ مقدمات میں ایس ایچ او نے درج کر لیے اور تفتیش شروع کر دی یاد رہے کہ منگلا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور مہم جاری کر رکھی ہے عوام نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رکھے کیوں نہ کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں
top of page
bottom of page
Comments