جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاون جاری ، تفصیلات کے مطابق 03 منشیات فروش ملزمان گرفتار،مجموعی طور پر 02کلو770 گرام چرس،515گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ،منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مہران طاہر اور علی زمان کو گرفتار کر لیا ،ملزم مہران سے01کلو 250گرام چرس اور ملزم علی زمان سے515 گرام ہیروئن،رقم وٹک 1800روپے برآمد ،جبکہ کالاگجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شمشیر علی کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے01کلو 520گرام چرس برآمد کر لی گئی ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے گا۔
Comentarios