منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہو گئی، دفعہ 144 کے باوجود نوجوانوں کا نہانا جاری ہے تاہم انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ بارشوں سے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح خاصی بلند ہو گئی جس کے سبب دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے مگر مقامی اور قرب و جوار سے آنے والے لڑکے نہانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جو کسی بھی وقت سانحے کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔گزشتہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال کے سبب پہلے ہی کئی افراد کے ڈوبنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔مقامی انتظامیہ نہانے والے نوجوانوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی، نوجوان ایمرجنسی گیٹ کے قریب بلند جگہ سے پانی میں چھلانگیں لگاتے ہیں مگر ڈیم انتظامیہ بھی تمام صورت حال سے آنکھیں بند کئے کوئی نوٹس لینے سے گریزاں ہے۔
top of page
Recent Posts
See Allbottom of page
留言