top of page

منگلا پل پولیس چیک پوسٹ انٹری پوائنٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھا کر 14 کر دی گئی ہر راستے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے، تمام انتظام مزید جدید طریقے سے منسلک کر دیا گیا

منگلا( آصف محمود چودھری) منگلا پل پولیس چیک پوسٹ انٹری پوائنٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھا کر 14 کر دی گئی ہر راستے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے تمام انتظام مزید جدید طریقے سے منسلک کر دیا گیا انٹری پوائنٹ کی سکیورٹی انتہائی سخت ڈپٹی کمشنر میرپورچوہدری یاسر ریاض اور ایس ایس پی کامران علی مغل نے میڈیا کو بتایا کہ انٹری پوائنٹ پر چیکنگ کا الزام سخت کر دیا گیا اس موقع پر بیرون شہروں سے انے والے افراد کو اور ٹورسٹ افراد کو معلومات اور سہولت فراہم کرنے کے لیے سینٹر کا بھی افتتاح کر دیا گیا اس کو بھی جدید طریقے سے مزید بہتر بنایا گیا اب ٹریفک کے انے اور جانے کی کوئی دشواری نہیں ہوگی عوام کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ منگلا عدنان صابر نے کہا کہ منگلا انٹری پوائنٹ پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لیے پولیس ملازمین چوکس کر دیے گئے ہیں


0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page