top of page

منگلا:وپڈا پیغام یونین کے مرکزی رہنما رخسار علی بلوچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ان کی موت نے پورے منگلا کی فضاء کو سوگوار کردیا،مرحوم ہر دلعزیز بے لوث،نڈر اور درد ِ دل رکھنے والی شخصیت تھے

منگلا (آصف محمود چودھری سے) وپڈا پیغام یونین کے مرکزی رہنما رخسار علی بلوچ کی اچانک وفات نے پورے منگلا کی فضاء کو سوگوار کردیا۔رخسار علی بلوچ واپڈا پیغام یونین کے مرکزی عہدیداراور متحرک کارکن تھے۔واپڈا ہاؤس لاہور واپڈا ملازمین کے مسائل کے حل کے حوالے سے گئے ہوئے تھے جہاں پر موصوف حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔رخسار علی بلوچ مرحوم ہر دلعزیز بے لوث،نڈر اور درد ِ دل رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔منگلا واپڈا ملازمین کے مسائل کو حل کروانے کے حوالے سے ان کی بے شمار کاوشیں رہیں۔رخسار علی بلوچ کے نمازِ جنازہ میں منگلا واپڈا حکام اور واپڈا ملازمین کے علاوہ آل پاکستان واپڈا ایمپلائرز پیغام یونین کے مرکزی صدر سراج الدین صاقب،مرکزی چیئرمین ساجد پنہور،مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری یحییٰ گجر،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نواز خان چغتائی،صدرائسکو اسلام آباد ابرارچوہدری سمیت ہائیڈرو یونین منگلا کے عہدیداران،منگلا کی تا جر کیمونٹی، چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،ڈسٹرکٹ کونسلر لہڑی چوہدری اسلام الحق،ڈسٹرکٹ کونسلر کھڑی چوہدری تیمور فاروق،چیئرمین یونین کونسل منگلاچوہدری عامر منیرودیگر سیاسی وسماجی رہنما کے علاوہ منگلا پریس کلب کے اراکین اور منگلا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ملک عامرشہزاداعوان، بانی منگلا پریس کلب آصف محمود چوہدری سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے نمازِجنازہ میں شرکت کی۔دریں اثناء مرحوم کے گھر جا کران کے لواحقین سے بھی تعزیت اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔رخسار علی بلوچ مرحوم کی قل خوانی آج ادا کردی گئی۔موصوف اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے۔ان کی وفات سے منگلا واپڈاملازمین اپنے محسن اور بہترین ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں۔ مرکزی نائب صدر واپڈا پیغام یونین کی وفات سے منگلا کی فضا سوگوار ہو گئی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page