top of page

منگلا واپڈا ملازمین اور مزدروں کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے.رخسار بلوچ کی اچانک موت کا خلاء برسوں بعد بھی پورا نہیں ھو گا۔محمد اُسامہ برلاس

منگلا( اصف محمود چوہدری)منگلا واپڈا ملازمین اور مزدروں کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔منگلا واپڈا انتظامیہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔متعدد درخواستوں پر واپڈا انتظامیہ نے اقدامات بھی اُٹھائے ہیں۔جس کے لئے ہم ان کے مشکو رہیں۔مرکزی نائب صدر آل پاکستان واپڈاایمپلائزپیغام یونین منگلا ڈیم رخسار علی بلوچ کی اچانک موت کا خلاء برسوں بعد پورا نہیں ہوگا رخسار علی بلوچ حقیقی معنوں میں مزدور دوست لیڈر تھا۔ان کی کمی واپڈا ملازمین اور واپڈا ایمپلائزپیغام یونین ہمیشہ محسوس کریں گے۔ان خیالات کااظہار واپڈا ایمپلائز پیغام یونین منگلا ڈیم رجسٹرڈ کے صدرمحمد اُسامہ برلاس نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ملازمین کے حقوق کے تحفظ اورانکے جائز مطالبات کوحکام بالا تک پہنچاتے رہیں گے۔جس دن رخسار علی بلوچ کی واپڈا ہاؤس لاہور میں موت واقع ہوئی اس دن ہم لاہور واپڈا ہاؤس میں ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے موجود تھے مزدور ملازمین کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی مخالفین کے لیے پیغام ہے کہ ہم بھائی چارے اور امن کی فضا میں مزدوروں کے مسائل حل کروانے کے لیے سرگرم ہے جب کہ ہمارا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں اور نہ ہی ہم واپڈا انتظامیہ کو بلیک میل کر کے کوئی کام ناجائز کروائیں گے بلکہ ان سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم رکھیں گے مزدور بھائیوں کے مسائل حل کروانے کے لیے دن رات حاضر ہیں رخسار علی بلوچ مرحوم کا مزدوروں کی خدمت کا جذبہ جاری رکھیں گے ہمارے مرکزی قائدین نے بی اس عزم کا اظہار کیا ہے ان کی سرپرستی پر ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں

0 comments

Yorumlar

5 üzerinden 0 yıldız
Henüz hiç puanlama yok

Puanlama ekleyin
bottom of page