top of page

منگلا واپڈا آفس ریزیڈنٹ انجینئرسول قیصر گوندل کے چارج سنبھالتے ہی ملازمین کے بل پاس کرنا شروع

منگلا( آصف محمود چودھری Jhelumnews.uk ) منگلا واپڈا آفس ریزیڈنٹ انجینئرسول قیصر گوندل نے چارج سنبھالنے کے بعد ملازمین کے بہت سے بل خاص طور پر میڈیکل بل نمٹا دیے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق قیصر گوندل نے چارج سنبھالتے ہی ملازمین کے زیر التوا بل پاس کرنا شروع کر دیے جبکہ واپڈا افس میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات شروع کر دیے دوسری جانب وابلہ افس میں اور واپڈا کالونی میں غیر متعلقہ افراد کی باقاعدہ انٹری کرنا مین گیٹوں پر شروع کر دیا گیا جبکہ واپڈا کالونی سے پالتو جانور باہر نکالنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے کرائے پر لگے کوارٹر خالی کرانے کا کام بھی تیزی سے جاری ذرائع کے مطابق اندرون خانہ غائب رہنے والے ملازمین سخت بے چینی کا شکار ہیں جنہوں نے واپڈا دفتر کو ماسی ویڑاہ بنایا ہوا تھا کرائے پر کوارٹر دینے والے ملازمین میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے دفتر میں نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے اچھے اقدامات پر ملازمین کی بڑی تعداد نے خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دفتر کا ماحول بہتر ہوگا اور کارکردگی میں بہتری ائے گی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page