top of page
Writer's pictureJhelum News

منگلا میرپور اور گردونواح میں قائم کباڑ خانے جرائم کا سبب بننے لگے اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ



میرپور( اصف محمود چوہدری Jhelumnews.uk ) منگلا میرپور اور گردونواح میں قائم کباڑ خانے جرائم کا سبب بننے لگے اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ کباڑ خانوں میں درجنوں افراد کام کرتے ہیں جبکہ متعلقہ تھانے میں چند افراد کی رجسٹریشن کروائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق منگلا میرپور اور گردونواح میں اس وقت سینکڑوں کباڑ خانے کام کر رہے ہیں ان پر کام کرنے والے افراد کی مکمل رجسٹریشن نہیں کروائی جاتی جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد بھی کباڑ خانوں میں کام کرنے والوں کا حصہ بن کے جرائم کرتے ہیں اکثر سرکاری اداروں کی قیمتی اشیاء اور پرائیویٹ لوگوں کی اشیا ان کباڑ خانوں کی نظر ہو جاتی ہیں بلڈنگ بنانے والے اپنا میٹریل غیب ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں شہر بھر میں موٹرسائیکل چوری ہونے کی وارداتیں بھی ہوتی ہیں جن میں سے اکثر کباڑ خانوں پر کام کرنے والے افراد ہی نکلتے ہیں جن کی متعلقہ تھانوں میں رجسٹریشن نہیں ہوتی پہلے بھی میڈیا نے یہ معاملہ اٹھایا تھا جس پر جس پر کباڑ خانوں پر کام کرنے والے افراد کی رجسٹریشن کا کام شروع کیا گیا جو آج تک ادھورا ہے رجسٹریشن مکمل نہیں کی گئی پنجاب بھر سے افراد آکر بغیر رجسٹریشن کام کرتے ہیں جن میں کئی جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہوتے ہیں ان کباڑ خانوں کے مالکان نے اپنی ایک تنظیم بھی بنائی تھی تاکہ تمام کام کرنے والے افراد کی رجسٹریشن کروا کر قانونی طریقے سے کباڑ خانے کا کام کیا جا سکے سامان بیچنے والے کا نام اور ایڈریس لکھا جا سکے اگر سرکاری سامان ہے تو اس کی بولی دے کر ٹھیکہ لینے والے کا نام اور ایڈریس لکھا جا سکے تمام قانونی تقاضے پورے کر کے شفاف طریقے سے یہ کام کیا جا سکے لیکن یہ کام بھی ادھورا رہ گیا عوام کی کثیر تعداد نے ایس ایس پی میرپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا اور ڈپٹی کمشنر میر پور سے بھی۔ عوام نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page