top of page

منگلا(محمد وسیم سے)بجلی کے بلوں پر بیہمانہ ٹیکسز کےخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ریاست بھر میں ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ۔ ایس ایچ او اسلام گڑھ گولی لگنے سے شہید ھو گئے


منگلا(محمد وسیم سے)بجلی کے بلوں پر بیہمانہ ٹیکسز کےخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ریاست بھر میں ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی جبکہ مطالبات کے حق میں مظاہرین نے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب مارچ کیا ضلع میرپور بھمبر اور کوٹلی سے نکلنے والے مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے آزادکشمیر پولیس نے جگہ جگہ سڑکوں کو مٹی ڈال کر بند کردیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی پولیس کی جانب سے میرپور اور مضافات سے لانگ مارچ میں شامل ہونے والے مظاہرین کو اسلام گڑھ کے مقام پر روکا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایس ایچ او اسلام گڑھ عدنان قریشی سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پہ ڈی ایچ کیو میرپور منتقل کیا گیا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث سب انسپکٹر عدنان قریشی جانبر نہ ہوسکے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی میرپور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر عدنان قریشی کی نماز جناز آج سہ پہر 3 بجے میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page