top of page

منگلا۔عوام کا واپڈا کے بجلی کے بل دینا انتہائی مشکل ہو گیا ھے ۔ چودھری خالد حسین آرائیں


منگلا( آصف محمود چودھری Jhelumnews.uk) منگلا سمیت عوام کا واپڈا کے بجلی کے بل دینا انتہائی مشکل ہو گیا ٹیکس جمع ٹیکس عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔ حالیہ بل ادا کرنا عوام کے لیے مشکل ہو گیا بڑھتے ہوئے چارجز اور ٹیکس ختم کیے جائیں سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھڑی چار چوہدری خالد حسین ارائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک طرف مہنگائی نے عوام کی کمر توڑی ہوئی ہے دوسری جانب واپڈا والوں نے بے جا ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا بجلی کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے حالیہ بجلی کے بل میں ٹیکسوں کی بوچھاڑ بھی کر دی گئی عوام کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل ہو رہی ہے رہتی کسر واپڈا والوں نے نکال دی ہے فوری طور پر ازاد کشمیر کے رہاشیوں پر ٹیکسوں کا بوجھ ختم کیا جائے منگلا ڈیم بناتے وقت میر پور کے عوام کو مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا گیا مفت درکنار پیسوں پر بھی انتہائی مہنگی بجلی عوام کو فراہم کی جا رہی ہے فوری طور پر ٹیکسوں کو ختم کیا جائے نہیں تو بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ منگلا ہیملٹ میں جو نئے میٹر لگائے جا رہے ہیں انتہائی تیز رفتار چلتے ہیں جو عوام پر مزید بوجھ بڑھا رہے ہیں عوام کے درست پرانے میٹر اتار کر نئے لگانا سمجھ سے بالاتر ہے فوری طور پر یہ سلسلہ بند کیا جائے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page