top of page

منگلا سے صاحب چک ڈبل روڈ منصوبہ میں واپڈا منگلا کے ذمہ دار رکاوٹ بننے لگے۔ شہریوں کا شدید غصہ

منگلا( آصف محمود چودھری Jhelumnews.uk) منگلا سے صاحب چک ڈبل روڈ منصوبہ میں واپڈا منگلا کے ذمہ دار رکاوٹ بننے لگے عوام کا غم و غصہ عوامی مفاد کے اس منصوبے میں واپڈا رکاوٹ پیدا نہ کرے عوام کا بھرپور مطالبہ تمام سیاسی وسماجی افراد نے بھی روڈ بننے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق منگلا سے سے صاحب چک تک ڈبل روڈ کا منصوبہ شروع کیا گیا کام شروع ہوتے ہی واپڈا منگلا کے ذمہ داران نے روڈ ڈبل تعمیر میں رکاوٹ پیدا کردیں ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار سے کہا گیا کے سنگل روڈ تعمیر کی جائے اور کام میں رکاوٹ پیدا کردیں تمام صورتحال پر اہلیان منگلا میرپور نے بھرپور احتجاج شروع کر دیا اور مطالبہ کیا گیا کہ اس منصوبہ کو جلد سے جلد تعمیر کیا جائے ڈبل روڈ کے منصوبے سے عوامی مشکلات حل ہوگی اور ٹریفک میں روانی حادثات میں کمی ہوگی اگر واپڈا کے ذمہ داران نے اپنی روش نہ بدلی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا حالات کی سنگینی کا ذمہ دار واپڈا ہوگا ادھر منگلا بس سٹاپ سے پرانی نہر کے پل تک عارضی راستے کو ڈبل کیا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ڈبل روڈ کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر کے عوامی مشکلات دور کی جائیں عوام کا بھرپور طالبہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چیف سیکرٹری فوری نوٹس لے کر عوامی مشکلات کا ازالہ کریں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page