top of page

منگلا روڈ دینہ: ٹریفک پولیس کا دھرا معیار ۔ عام آدمی کا چالان۔ بااثر گاڑی والے کو سلام۔سڑک کنارے کھڑی گاڑیاں ٹریفک کے بہاؤ میں شدید ترین رکاوٹ کا باعث بن گئیں۔۔ ویڈیو+فوٹو+ نیوز۔ ادریس چودھری سے


دینہ! منگلا پر کھڑی گاڑیاں اور دوسری طرف بلاک ٹریفک

دینہ(ادریس چودھری)منگلا روڈ دینہ: ٹریفک پولیس کا دھرا معیار ۔ عام آدمی کا چالان۔ بااثر گاڑی والے کو سلام۔سڑک کنارے کھڑی گاڑیاں ٹریفک کے بہاؤ میں شدید ترین رکاوٹ کا باعث بن گئیں۔ ٹریفک پولیس اہلکار گاڑیوں کے بااثر مالکان کو دیکھ کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیتے ھیں۔ جب کہ جب کوئی عام بندہ خلاف ورزی کرے تو اس کو فوری چالان تھما دیتے ہیں۔ دیکھا گیا کہ بااثر لوگ شہری حدود میں منگلا روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے خود شاپنگ میں مصروف ھو جاتے ھیں ۔ جس کی وجہ ٹریفک کا بہاؤ رک جاتا ھے۔ چند منٹ کی مسافت گھنٹوں پر محیط ھو جاتی ھے ۔ لوگ ذلیل و خوار ھو جاتے ہیں ۔ ٹریفک پولیس کا عملہ جو پہلے ھی نہ ھونے کے برابر ھے اس ساری صورتحال میں لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرتا ھے۔ عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی ٹریفک جہلم سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ وہ فوری طور جہلم کی طرح دینہ شہر میں بھی کارلفٹر فراہم کریں اور سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کریں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page