جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)
منگلا روڈ دینہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی توجہ کا منتظر ہے ٹریفک کی روانی نہ ہونے کی وجہ سے اب تو اس پر پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے انگنت رکشے اور ریڑھیاں ہر وقت موجود ہونگی جس کی بنا پر ایمبولینس کا گزرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے تحصیل و ضلعی انتظامیہ کو دو تجویز دی جا رہی ہیں جس پر عمل کر کے یہ دیرینہ مسلہ حل کیا جا سکتا ہے
1۔منگلا روڈ کے درمیان میں ڈیوائیڈر کا انتظام کر دیا جائے ایسا کرنے سے رکشوں کا کھڑا ہونا یا ریڑھیوں کا کھڑا ہونا مشکل ہو جائے گا دوسری تجویز یہ دی جا سکتی ہے کہ داتا روڈ سے تھوڑا سا اگے سٹرک بہت زیادہ کشادہ ہے لہذا تمام رکشے جنہوں نے ساگری نکودر چک عبدلخالق منارا پولی جانا ہو وہاں ان کا سٹینڈ قائم کیا جا سکتا ہے اس طرح کوئی رکشہ اس سے اگے جانے کا مجاز نہ ہو ممکن ہے ایسا کرنے سے مجبور بےبس دینہ کے شہری اس عزاب سے محفوظ ہو جائیں
Comments