top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

منگلا!حضرت جناب سائیں مشتاق حسین المعروف چھوٹی سرکار بزرگ ہستی کا عرس مبارک رانجھا میں انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا


منگلا( اصف محمود چوہدری) حضرت جناب سائیں مشتاق حسین المعروف چھوٹی سرکار بزرگ ہستی کا عرس مبارک رانجھا میں انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا روحانی بابرکت محفل کا اہتمام کیا گیا لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رانجھا کے مقام پر بزرگ ہستی جناب محترم سائیں مشتاق حسین روحانی شخصیت کا عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا بڑی روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں تلاوت قران پاک نعت شریف کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام پر مکمل عمل کر کے ہی ہماری نجات ہے اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے اور اسلام مکمل ضابطہ حیات سکھاتا ہے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے ملک میں امن بھائی چارے کے لیے ہمیشہ تلقین کی ہے اور کہا اس وقت تمام عالم اسلام میں اتفاق بھائی چارے کی سخت ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر فلسطین بوسنیا اور دیگر ممالک میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے عوام کی کثیر تعداد نے عرس مبارک میں شرکت کی اور اپنی بھرپور عقیدت کا اظہار کیا لنگر شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا رات کو محفل قوالی کا پروگرام بھی منعقد ہوا عرس کے اختتام پر ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اہل علاقہ اور شرکائے محفل کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page