منگلا ( آصف محمود چودھری )منگلا بس سٹاپ کے نزدیک واپڈا واٹر شیڈ کی نرسری میں موجود پاپولر کا بڑا خشک درخت عوام کے لیے مسلسل خطرہ رہنے کے بعد تیز آندھی میں گر گیا لاکھوں کا نقصان انسانی جانیں بچ گئیں تفصیلات کے مطابق محکمہ واٹر شیڈ کی نرسری کہ ایس ڈی او محمد صدام حسین کو درخت کی بابت تمام معاملہ بتایا گیا اور ان سے بذریعہ درخواست استدعا کی گئی کے درخت کو کٹوا دیا جائے بجلی کی بڑی لائنیں اس درخت کے نیچے ہیں کوئی جانی مالی نقصان ہو سکتا ہے بار بار یقین دہانی کے باوجود مذکورہ ایس ڈی او نے کوئی نوٹس نہ لیا اب طوفانی رات کو درخت گر گیا اور بجلی کی بڑی لائنیں ٹوٹ گئی اور بجلی کے نظام میں خلل آ گیا بجلی کی ترسیل میں کئی دن عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور درخت کے نیچے ٹوڈی کار میں بیٹھے سوار بھی بڑی مشکل سے جان بچانے میں کامیاب ہوئے جبکہ گاڑی تباہ ہو گی میڈیا میں نشاندہی کے باوجود مذکورہ ایس ڈی او نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا انسانی جانوں کو بھی داؤ پر لگایا عوامی حلقوں نے اس کی انتہائی غفلت کا سب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جی ایم منگلا واپڈا دیگر حکام اس معاملے کی تحقیقات کروا کر ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی
top of page
bottom of page
Comments