top of page

منگلا ادبی فورم کمبائن مارشل آرٹ اور منگلا پریس کلب کے مشترکہ تعاون سے تقریب کا اہتمام ۔ٹھیکدار لالہ محمد پرویز،قیصر علوی، عدنان اقبال،برکات کیانی،محمد نصیر راز جہلمی ،فہیم رضوان،اسامہ برلاس کا خطاب

منگلا( آصف محمود چوہدری) منگلا میں کمبائن مارشل آرٹ بچوں میں جسمانی صحت برقرار رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور بچوں کو اپنی حفاظت بھی سکھا رہا ہے اس کے صدر عدنان اقبال وائس صدر برکات کیانی سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی نمایاں ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجراں منگلا بس سٹاپ کے صدر ٹھیکے دار لالہ محمد پرویز نے منگلا پریس کلب میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام منگلا ادبی فورم کمبائن مارشل ارٹ اور منگلا پریس کلب کے مشترکہ تعاون سے ہوا ادبی فورم کے صدر ملک قیصر علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا منگلا میں ادبی حوالے سے بہترین پروگرام منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے عوام نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے دن بدن ممبران کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ہمارا مقصد ادبی سرگرمیوں کا فروغ ہے اور سکول کالجوں کے بچوں کی بہترین ادبی تربیت بی ہے کمبائن مارشل آرٹ کہ صدر انچارج عدنان اقبال نے کہا کہ عوام کا بھرپور تعاون ہمارے ساتھ ہے منگلا ہیملٹ میں بھی ہماری کلاس ہوتی ہے جبکہ منگلا کالونی میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے جس میں بچے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں نائب صدر برکات کیانی نے کہا کہ ہم بچوں کی بہترین تربیت کر رہے ہیں دینی معلوماتی اور ادبی سرگرمیوں میں بچے بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں معروف ادبی تعلیمی صحافتی شخصیت محمد نصیر راز جہلمی نے اپنے خطاب میں کہا میں اس تقریب میں شرکت کر کے بہت ہی خوشی محسوس کر رہا ہوں بچوں نے بہترین کارکردگی پر جو اسناد اور تعریفی میڈل دیے ہیں سب بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں منگلا پریس کلب میں بہترین سرگرمیاں جاری ہیں اس پر صدر منگلا پریس کلب فہیم رضوان سمیت ان کی ٹیم اور بانی منگلا پریس کلب سینیئر صحافی آصف محمود چوہدری کو بھی مبارک باد دیتا ہوں ان ادبی سرگرمیوں کو جاری رہنا چاہیے صدر منگلا پریس کلب فہیم رضوان اور جنرل سیکٹری شہزاد حسین شاہ نے بھی خطاب کیا اور اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھ رہے ہیں کا کہا اس موقع پر بانی منگلا پریس کلب نیک خطاب کرتے ہوئے کہا بچوں کو سوشل میڈیا انٹرنیٹ پر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے بچانے کے لیے اور انٹرنیٹ کی تباہ کاریاں سے بچانے کے لیے ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں جبکہ کمبائن کمرشل ارٹ سے بچوں کی صحت برقرار رہتی ہے اور اپنی حفاظت بھی بچے سیکھ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سراج الحق لکی کی منگلا پریس کلب کی ٹیم مشکور ہے جن کے تعاون سے پریس کلب اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے مزدور یونین کہ صدر اسامہ برلاس نیک خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا بھرپور تعاون رہے گا ہم یقین دلاتے ہیں ادبی سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کروانے میں اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں ہمارا بھرپور تعاون رہے گا تقریب کے اختتام پر مرغ کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی کاری جنید نے خصوصی دعا کرا کر تقریب کا اختتام کیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page