top of page

منگلا ادبی فورم کمبائن مارشل آرٹ اور منگلا پریس کلب کے اشتراک سے قائد اعظم محمد علی جناح ڈے پرتقریب

منگلا( نمائندہ خصوصی) منگلا ادبی فورم کمبائن

مارشل ارٹ اور منگلا پریس کلب کے اشتراک سے منگلا پریس کلب میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ایک شاندار سیمینار منعقد ہوا جس میں ایف جی منگلا کینٹ سے محترم پروفیسر محمد سعید وائس پرنسپل منگلاہیملٹ سے سابق پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول محترم چوہدری محمد محفوظ اختر محترم سینیئر مدارس مجید امجد صاحب چک سے کونسلر مولانا عبدالقدیر منگلا پریس کلب کے صدر فہیم رضوان سینیئر نائب صدر راجہ اعجاز سرور بانی منگلا پریس کلب آصف محمود چوہدری سیکرٹری مالیات و اطلاعات چوہدری واصف اقبال جوائنٹ سیکرٹری شیخ ساجد محمود اور دیگر عہدے دوران نے شرکت کی منگلا ادبی فورم کے صدر ملک قیصر کمبائن مارشل ارٹ کہ سینیئر ٹیچر محمد عدنان کمپیوٹر لینگویج اور دیگر کورسز کروانے والے احسن شاہ لیپٹا شاعر مفکر سینیئر استاد غلام مصطفی احسن جنرل سیکرٹری ادبی فورم منگلہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں اور فرمودات پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں سے کہا کہ مایوس ہرگز نہ ہوں آپ کی محنت سے ترقی آپ کے قدم چومے گی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ملک پاکستان کی بہتری کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا قائد اعظم کی یوم پیدائش کے حوالہ سے سمینار منعقد کروانے پر تمام مہمانوں نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منگلا پریس کلب میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام قائد سے محبت کا اظہار ہے تقریب میں معروف تاجر سماجی شخصیت لالا محمد اکرم چغتائی محمد یاسین انجم چغتائی منگلا بس سٹاپ کے تاجر باوا محمد احسن گوندل اور دیگر شریک ہوئے تقریب کے اختتام پر تعریفی اسناد تقسیم کی گئی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page