top of page

منگلا( آصف محمود چوہدری) منگلا وابڈا کالونی منگلا بس سٹاپ فوڈ سٹریٹ بجلی کی ترسیل میں بڑی کرپشن عروج پر چھوٹے ملازمین اور دیگر افراد کو رگڑا،کرپٹ ملازمین کی ملی بھگت سے محکمہ واپڈا کو لاکھوں کا نقصان

منگلا( آصف محمود چوہدری) منگلا وابڈا کالونی منگلا بس سٹاپ فوڈ سٹریٹ بجلی کی ترسیل میں بڑی کرپشن عروج پر چھوٹے ملازمین اور دیگر افراد کو رگڑا جبکہ محکمے کے چند کرپٹ ملازمین کی ملی بھگت سے محکمہ وابڈا منگلا کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان کالونی کے اندر چند با اثر افراد نے اپنے میٹر بند کر رکھے ہیں جن کا بل برائے نام اتا ہے اور چھوٹے ملازمین کو بھاری بلوں کی مد میں رگڑا لگایا جا رہا ہے اسی طرح چوری ہونے والی بجلی مختلف کھاتوں میں ڈال دی جاتی ہے جیسے سٹریٹ لائٹس مسجد اور دفتر وغیرہ اور کچھ بے بس ملازمین پر یونٹ ڈال دیے جاتے ہیں اور ملی بھگت کرنے والوں کو مکمل چھوٹ دی جاتی ہے اور ان کا بل برائے نام بھیجا جاتا ہے منگلا بس سٹاپ پر اور فوڈ سٹریٹ میں ایک کھوکے اور دکان پر لگے میٹر سے پانچ پانچ کھوکھوں اور دکانوں کو بجلی کے کنکشن میسر ہیں اور ان کھوکھوں اور دکانوں پر سات سے اٹھ فریزر اور کئی کئیAC چل رہے ہیں اور ان افراد کے بل برائے نام ہے جبکہ اکثریت بجلی کے بھاری بل ادا کر رہے ہیں چند مک مکا والے افراد موج کر رہے ہیں کچھ افسران کی پارٹیاں فوڈ سٹریٹ سے ہوتی ہے جن کے لوازمات چند دکاندار پورا کرتے ہیں اور منتھلی باقاعدگی سے وصول کی جاتی ہے چند ماہ قبل ریزیڈنٹ انجینیئر اس بات کا نوٹس لے کر ہر دکان اور مکان کی سپیشل چیکنگ شروع کروائی تھی لیکن یہ کاروائی بیچ میں ہی رہ گئی اور ان کا تبادلہ ہو گیا اور اس طرح یہ معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا اب بھی بہت سے ملازمین اوور بلنگ کا رونا رو رہے ہیں جبکہ ملی بھگت کرنے والوں کی موجیں لگی ہوئی ہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیئرمین واپڈا فوری نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page