top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

منگلا( آصف محمود چوہدری) منگلا نہر اپر جہلم دریا اور ڈیم میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی نہانے والوں کا رش بڑھنے لگا حادثات سے بچاؤ کے لیے کوئی سیفٹی گارڈ یا اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے لیے خاطرات پیدا



منگلا( آصف محمود چوہدری) منگلا نہر اپر جہلم دریا اور ڈیم میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی نہانے والوں کا رش بڑھنے لگا حادثات سے بچاؤ کے لیے کوئی سیفٹی گارڈ یا اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے لیے خطرات تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی منگلا ڈیم منگلا نہر اپر اور دریا میں نہانے والوں کا رش ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ہر سال پانی میں ڈوبنے کے حادثات ہوتے ہیں نہانے پر انتظامیہ پابندی بھی لگاتی ہے نکی لہری چچیاں جاتلاں نہر پر اور دریا پر نہانے والوں کا رش لگ جاتا ہے اسی طرح منگلا ڈیم پر بھی یاد رہے کہ ان جگہوں پر نہانے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات نہیں ہے سیر کرنے والے اور نہانے والے حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں انتظامیہ سختی سے ان جگہوں پر نہانے پر پابندی کی سختی کرے تو کئی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے مختلف جگہوں سے سیر کرنے والے افراد بھی ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں لا علمی کی وجہ سے دریا نہر میں نہانا شروع کر دیتے ہیں جو حادثے کا سبب بنتا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page