منگلا( آصف محمود چوہدری) منگلا بس سٹاپ ہیملٹ اور دیگر جگہوں پر مجسٹریٹ راجہ وسیم کی غیر قانونی ایجنسیوں پیٹرول مشینوں کے خلاف زبردست کاروائی کئی دکانوں اور پیٹرول مشینوں کو سیل کر دیا گیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجسٹریٹ نے کہا کہ پٹرول ایجنسیوں اور پٹرول بیچنے والی مشینوں کو قانون کا پابند کیا جائے گا غیر قانونی کام کسی کو نہیں کرنے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کے علاوہ پیٹرول کی فروخت غیر قانونی ہے قواعد و ضوابط کے تحت کاروبار کرنے والوں کو عوام کو محفوظ بناتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی ضلع بھر میں سخت چیکنگ کی جا رہی ہے دوسری جانب کچھ پٹرول بیچنے والوں نے موبل آئل فروخت کرنے کی اجازت لے رکھی ہے اسی کے نام پر پیٹرول بیچا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق پیٹرول کھلے عام فروخت کرنے کی اجازت نہیں دوسری جانب جگہ جگہ پیٹرول مشینیں نصب ہو گئی ہیں جو کہ غیر قانونی ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments