منگلا( آصف محمود چوہدری) منگلا ایس ایچ او ملک رضوان کی ہمراہ سٹاف زبردست کاروائی منشیات فروش گرفتار چھ بوتل شراب برامد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی میرپور ڈویژن اور ایس ایس پی میرپور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او اور ان کے سٹاف نے خصوصی گشت چیکنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے منگلا چیچیاں روڈ پر ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا دوران چیکنگ ملزم ممتاز افضل عرف تاجا ساکن ماڈرن حبوٹ سے چھ بوتل شراب برامد کر لی گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی اس کاروائی میں راجہ شاہد ڈی ایف سی محمد ندیم مغل ڈی ایف سی ناصر خان اور دیگر سٹاف موجود تھا یاد رہے کہ منگلا پولیس نے منشات فروشوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں گزشتہ دنوں چرس گردہ بھی برامد کر کے مقدمہ درج کیا گیا عوام نے منشیات فروشوں کے خلاف ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے اور پولیس ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے اور کہا ہے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھ کر معاشرے کو بہتر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لے کر عوام کی زندگی کو پر سکون ماحول فراہم کرنے میں پولیس اپنا کردار جاری رکھے
top of page
bottom of page
Comments