top of page

منگلا ( آصف محمود چودھری)منگلا واپڈا کالونی میں مختلف ٹھیکوں کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو جانے والے ٹھیکے دار بلیک لسٹ کرنے کی بجائے اندرون خانہ لاکھوں روپے کے بل پاس کروانے کے لیے سرگرم ہو گئے

منگلا ( آصف محمود چودھری)منگلا واپڈا کالونی میں مختلف ٹھیکوں کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو جانے والے ٹھیکے دار بلیک لسٹ کرنے کی بجائے اندرون خانہ لاکھوں روپے کے بل پاس کروانے کے لیے سرگرم تفصیلات کے مطابق گزشتہ عرصہ میں منگلا کالونی میں مختلف کاموں کے ٹھیکے ہوئے جن میں کچھ کاموں پر کام ادھورا چھوڑ دیا گیا اور متعلقہ ٹھیکے دار غائب ہو گئے ان میں سیوریج واٹر سپلائی اور نئے کوارٹر بنانے کہ کام شامل تھے ان کو ادھورا چھوڑ کر ٹھیکے دار منظر سے غائب ہو گئے اصولی طور پر ایسے ٹھیکے داروں کو بلیک لسٹ کرنا چاہیے تھا ذرائع کے مطابق ایسا نہیں کیا گیا اب ایسے ٹھیکے دار اپنے لاکھوں روپے ادھورے کام کے بل پاس کروانے کے لیے سرگرم ہو چکے ہیں یاد رہے کہ کام بروقت مکمل نہ ہونے سے محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے عوام کی اکثریت نے جی ایم اور متعلقہ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ایک ٹھیکے دار 50 لاکھ کے قریب پاس کروانے کے لیے سرگرم ہے اسی طرح دیگر ادھورے کام کرنے والے سرگرم ہے واٹر سپلائی کا بڑا ٹھیکہ بھی ادھورے کام کی نظر ہو گیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page