top of page
Writer's pictureJhelum News

منگلا( آصف محمود چودھری) منگلا انڈسٹریل اسٹیٹ میں روز بروز بند ہوتی فیکٹریاں بے روزگاری کا سبب بننے لگی سہولیات کا فقدان، خالی فیکٹریوں یا خالی پلاٹوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی

منگلا( آصف محمود چودھری) منگلا انڈسٹریل اسٹیٹ میں روز بروز بند ہوتی فیکٹریاں بے روزگاری کا سبب بننے لگی سہولیات کا فقدان اور سب سے بڑی وجہ ایسے لوگوں کو الاٹمنٹ ہے جنہوں نے پلاٹ لے کر کوئی کام یا فیکٹری شروع نہیں کی بے شمار ایسے لوگوں کو جھوٹ ملی ہوئی ہے خود ساختہ قسم کی ذرائع کے مطابق چند ہی دنوں میں ڈیڑھ سو کے نزدیک پلاٹ منسوخ کیے جا رہے ہیں جنہوں نے پلاٹ حاصل کر کے اس میں عرصہ دراز سے کوئی کام شروع نہ کیا یا فیکٹری نہ چلائی یہ بھی معلوم ہوا ہے کروڑوں روپے کے جرمانے ان کے ذمہ ہے یا تو جرمانہ دے کر مذکورہ کام یا فیکٹری کو چالو کرنے کا کہا جائے گا دوسری صورت میں پلاٹ منسوخ کر کے دوبارہ اخبار میں اشتہار دے کر اوپن بولی کرائی جائے گی یاد رہے کہ عرصہ دراز سے نیو انڈسٹریل اسٹیٹ اور اولڈ میں خالی فیکٹریوں یا خالی پلاٹوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ایک ادھ کاروائی کے علاوہ بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی میرپور سمیت آزاد کشمیر بھر میں بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے نوجوان بے روزگار ہیں جو چلتی فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں ان کو سہولیات کی کمی کا سامنا بتایا جاتا ہے ان کو بہترین پیکج دے کر فیکٹریاں چالو رکھنے کی طرف امادہ کیا جا سکتا ہے جس سے بے روزگاری میں کمی ا سکتی ہے میرپور کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں نمایاں ترقی دی جا سکتی ہے جس سے گورنمنٹ کے ساتھ عوام کو بھی فائدہ حاصل ہوگا عوام نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے خصوصی دلچسپی لے کر اس اہم معاملہ پر توجہ دینے کا کہا ہے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page