top of page

منگلاڈیم ریزیروایریا کی سکیورٹی تمام ترراستے کی چیکنگ سخت کردی گئی (نیوز+ویڈیو۔آصف محمود چوہدری سے)


منگلا آصف محمود چوہدری) منگلا ڈیم ریزیرو ایریا کی سکیورٹی تمام تر راستے کی چیکنگ سخت کر دی گئی ایریا سے منسلک شام 6 بجے کے بعد راستے بند کردیے گئے ۔ مچھیروں کو حساس ایریا سے دور دور رہنے کی ہدایت ۔ سُکھیا پوسٹ اور گردونواح کے راستے جو ریڈ زون سے منسلک ہیں ان پہ اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے ۔واپڈا سکیورٹی آفیسر میجر ریٹائر شرافت جان نے حساس علاقے اور اس سے گردونواح کے تمام تر ایریا کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سکیورٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کی چھان بین سی سی ٹی وی کے ذریعے کی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال کوئی شخص بمعہ ٹھیکدار مچھلی منگلا ڈیم ریڈ زون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ کسی کو سیکورٹی کے معاملات خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی گرفت میں لایا جائے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page