top of page
Writer's pictureJhelum News

منظم انداز میں صفائی کا نظام مرتب کرنے پرACسرائے عالمگیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،زاہد خورشید



منظم انداز میں صفائی کا نظام مرتب کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ محمد زاہد خورشید

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل شہر اور مضافاتی علاقوں سے جانوروں کی آلائشیں اٹھوا کر تلف کرنے کے لیےخود متحرک رہے۔

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) چئیرمین ہاوس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر محمد زاہد خوشید کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بحیثیت صحافی جہاں ہم حکومتی و انتظامی نمائندگان کی کمی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہیں وہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم ان بہترین کاموں کو سراہیں جو حکومتی اور انتظامی نمائندگان کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے کیئے گئے ہیں اس سال عید الاضحی کے موقع پر محمد اکمل اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کی جانب سے صفائی کا شاندار نظام دیکھنے میں آیا اس کی ایک اہم وجہ اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ، کولیشن پوائنٹس کا معائنہ کرنا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل شہر اور مضافاتی علاقوں سے جانوروں کی آلائشیں اٹھوا کر تلف کرنے کے لیے متحرک رہے اور بروقت گاڑیوں رکشہ لوڈرز کے زریعے جانوروں کی آلائشیں تلف کروانے کی ذمہ داریاں احسن انداز میں لگائیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page