جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk) ہلم پولیس کامنشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش ملزمہ شمسہ کنول کو گرفتار کر کے 01کلو 720گرام چرس برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمر کو گرفتار کر کے 01کلو 300گرام چرس برآمد کر لی،جبکہ ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ابرار کو گرفتار کر کے720گرام آئس برآمد کر لی ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،
top of page
bottom of page
Comments