پنڈدادنخان (صفرعلی خان) شاباش اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ خرم شہزاد۔مشہور زمانہ مسلح ہوکر منشیات فروشی کرنے والا محمد علی اچھو انجام کو پہنچ گیا پولیس کی جانب سے مقدمہ کی مثبت پیروی اور ٹھوس شواہد کی فراہمی کے باعث معزز عدالت نے چودہ سال قید اور چار لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی جرمانے کی عدم ادائیگی پر سزا کی مدت چھ ماہ بڑھادی گئی تفصیلات کے مطابق یکم جون2023 کو مخبر کی اطلاع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ خرم شہزاد کی سربراہی میں للہ چوک کے قریب چھاپے کے دوران محمد علی اچھو کو 5250گرام چرس اور ناجائز ریوالر سمیت دھر لیا جس پر 9Dمقدمہ کا اندراج تھانہ پنڈدادنخان اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ خرم شہزادکی مدعیت میں ہوا پولیس کی طرف سے مقدمہ کی مثبت پیروی اور ٹھوس شواہد کی فراہمی کے باعث ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان شفقت شہباز راجہ نے ملزم کو چودہ سال قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جب کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کی سزا میں مزید چھ ماہ کا اضافہ کیا گیا اسی طرح راجہ خرم شہزاد کی مدعیت میں تھانہ جالپور شریف میں مشہورزمانہ منشیات فروش ردہ بی بی نامی خاتون کے خلاف بھی9/1 /3C مقدمہ درج کیا تھا اور اسکو بھی سات سال سزا چارلاکھ جرمانہ ہوا ہے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ خرم شہزاد کا کہنا تھا ان منشیات فروشوں کے خلاف ٹھیک مقدمات درج کیے جاہیں ٹھیک پیروری کی جاے اور ٹھوس شواہد دیے جاہیں تو ہماری معزز عدالتیں بھی ملزمان کو ٹھیک سزایں سناتی ہیں پولیس کی طرف سے مثبت کارواٸ کی جائے اور ان منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جاے تو نوجوان نسل کو نشے کی تباہی سے بچایا جا سکتا ہے اہلیان علاقہ نے اس قابل ذکر پولیس کاروایوں اور عدالت عالیہ کی طرف سے انصاف کے تقاضوں کے مطابق سزا پرمعززایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ خرم شہزاد کی سربراہی میں کامیاب کاروایوں پرتھانہ جلالپور شریف تھانہ پنڈدادنخان کی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا
top of page
bottom of page
Comments