top of page
Writer's pictureJhelum News

منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاون جاری،3منشیات فروش ملزمان گرفتار ،3کلو 770گرام چرس برآمد



جہلم(ظہیرعباسJhelumnews.uk)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاون جاری ،تفصیلات کے مطابق 03منشیات فروش ملزمان گرفتار ،مجموعی طور پر 03کلو 770گرام چرس برآمد کر لی گئی ،جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش ملزمان عبدالرحمن اور توقیر کو گرفتار کر لیا ،ملزم عبد الرحمن سے 01کلو 220گرام چرس برآمد کرلی گئی ،ملزم توقیر سے 01کلو 230گرام چرس برآمد کر لی گئی ،جبکہسوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اسلام کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 320گرام چرس برآمد کر لی گئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم سے منشیات کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page