جہلم(ظہیرعباسJhelumnews.uk )ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری ،تفصیلات کے مطابق 06ملزمان گرفتار کر کے مجموعی طور پر 17کلو 280گرام چرس برآمد کر لی گئی ،صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صداقت رسول کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 05کلو 400گرام چرس برآمد کر لی گئی ،پنڈدادن خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق کو گرفتار کرلیا ،ملزم سے 05کلو 400گرام چرس برآمد کر لی گئی ،سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یاسر کو گرفتار کرلیا ،ملزم سے 02کلو 100گرام چرس برآمد کر لی گئی ،کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاصم حسین کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 01کلو 620گرام چرس برآمد کر لی گئی ،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نوید اشرف کو گرفتار کر لیا ، ملزم سے 01کلو 520گرام چرس برآمد کر لی گئی ،جبکہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقار حیدر کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 01کلو 240گرام چرس برآمد کر لی گئی ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا،ڈی پی او جہلم کی پولیس ٹیموں کو شاباش اور انعام دینے کا اعلان۔
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comments