top of page

ملک میں بارشوں کا اگلا سپیل کب ہوگا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے پاکستان میں بارش برسانےو الا ایک اور سسٹم داخل ہوگا، جس کے باعث 5 سے 7 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقے خصوصاً بلوچستان،خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب اس سسٹم سے متاثر ہو سکتے ہیں، اس دوران مذکورہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ دوسری جانب سے بارش برسانےو الا حالیہ سسٹم بھی اگلے 12سے 48گھنٹوں تک ملک میں موجود رہے گا جس کے باعث ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں معتدل سے شدید بارش/ برفباری/ بیشتر علاقوں میں پر آندھی اورژالہ باری کا امکان ہے

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page