top of page

ملک صفدر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دینہ کا پرائیویٹ سکولوں کا سرپرائز وزٹ ،عوامی شکایت کا جائزہ

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)ملک صفدر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دینہ نے پرائیویٹ سکولوں کی سرپرائز وزٹ کی اور عوامی شکایت کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق والدین کو یہ شکایت تھی کہ دینہ کے بعض سکولوں نے ازخود فیسوں میں اضافہ کردیا ہے اس خبر سے طلباء وطالبات پریشان تھے چنانچہ گزشتہ روز مذکورہ آفیسر نے پرائیویٹ سکولوں کی وزٹ کی فیس رجسٹر چک کیا گیا مزید برآں موجود بچوں سے بھی افیسر نے فیس کے متعلق پوچھا ذرائع کے مطابق ملک صفدر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دینہ نے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو حکم جاری کر دیا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کی روزانہ کی بنیادوں پر سکولوں کی وزٹ کیا کریں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی تعلیمی ادارہ تعلیمی سال کے اختتام پر از خود فیس کا اضافہ نہ کردے آفیسر مذکور نے ضلع جہلم میں ایک مثالی کردار ادا کر کے نا صرف طلباء وطالبات کے دل جیت لیے ہیں بلکہ تعلیمی زعماء ان کے اس جذبے کو بنظر احسن دیکھتے ہیں


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page