top of page

ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیلنے والے شر پسن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ، چودھری ندیم خادم


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) 9 مئی کے واقعات پر قوم کا ہر فرد رنجیدہ ہے ، جناح ہاؤس اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے ۔ ریلی سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے انہوں نے کہا ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیلنے والے شر پسن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ، پاکستان کی سلامتی اور تحفظ ہمیں اپنی سیاست ، کاروبار اور جانوں سے سے زیادہ عزیز ہے ان خیالات کا اظہار چوہددی ندیم خادم سابق ایم پی اے نے افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی کیلۓ نکالی گئ ایک بڑی ریلی سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ھوۓ کیا ۔ مسلم لیگ ن چہلم کے زیر انتظام نکالی گئ یہ شاندار ریلی گجر ہاؤس سے شروع ھوکر شاندار چوک پر اختتام پذیر ھوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ھوۓ سالار لشکر چوہدری ندیم خادم نے مزید کہا کہ 9 مئی سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا آس دن جو کچھ ہوا اس سے محب وطن شہریوں کو شدید دلی تکلیف پہنچی ھے ، ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے قربانیاں دینے والی مسلح افواج کے ساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور پی ٹی آئی کی یہ بھیانک سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی اور جو بھی ان ملک دشمن واقعات میں ملوث ہو وہ معافی کا حقدار نہیں ھے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیلنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی ۔ وقت کی ضرورت ھے کہ ہمیں متحد ہو کر ملک دشمن عناصر پر نظر رکھنا ھو گی اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ھونا ھو گا ۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page