جہلم: ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی جشن آزادی کو شایان طریقے سے منانے کیلئے مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر کی سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت ونعت سے کیا گیا جس کے بعد پرچم کشائی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا اور سلامی پیش کی گئی جبکہ سکولو ں کے بچو ں کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کئے گئے۔تقریب میں ممتاز دانشور مفکر بابا عرفان الحق، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق، ڈی پی اوناصر محمود باجوہ، چوہدری عارف محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسان طارق، اے ڈی سی جی صبا سحر، اے سی کوارڈینیشن اقرا ناصر، اے سی مبین احسن، سماجی کارکن فرحت کمال ضیا، توصیف بیگ، عمر بٹ، عبدالغفور چوہان اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں آج پاکستان کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کا تقاضا ہے کہ ہم اس ملک خداداد کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کر دیں اور رنگ و نسل، قوم، مذہب کی تقسیم کی بالاتر ہو کر سب سے پہلے پاکستانی بن کر اپنی مٹی کی بہتری اور اقوام عالم میں باوقار مقام بنانے کیلئے یک جان ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا و اجداد نے اپنی جانوں اور مال کی پروا کئے بغیر دے کر آزادملک ہمارے لئے حاصل کیا اب قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں ملک کو عظیم مملکت بنانا ہم سب کا فرض ہے ۔آخر میں ضلع جہلم کی ممتازشخصیات کو ہیرو ز آف جہلم کے پلیٹ فارم سے خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے 76 ویں یوم آزادی پر ضلع جہلم کے غیور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہل وطن کو جشن آزادی پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہم آزاد وطن میں سانسیں لے رہے ہیں، ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچانناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنا خون دیا، بزرگوں نے ہمارے آزاد مستقبل کے لیے اپنا حال قربان کیا۔ تحریک پاکستان کی جدو جہد میں شہید ہونے والوں کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وطن کے امین کی خاطر جانیں قربان کر نیوالے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو ایک پر امن مضبوط اور خوشحال پاکستان دیناہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرچیلنج سے نمٹنے کے لیے مثالی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور وطن عزیز نے بہت آگے جانا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستانی قوم ہر چیلنج سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments