top of page

ملک بھر سے میاں نواز شریف کا والہانہ استقبال حلقہ پی پی 26 سے بیرسٹرتیمور نواز جٹ بازی لے گئے

پنڈدادنخان (عدنان یونس )ملک بھر سے میاں نواز شریف کا والہانہ استقبال حلقہ پی پی 26 سے بیرسٹرتیمور نواز جٹ بازی لے گئے امیدوار برائے ایم پی اے کا 4 سو سے زائد گاڑیوں کا قافلہ استقبال کے لیے لاہور پہنچا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان سے میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے والے امیدواروں کی طرف سے ضلع جہلم سے مسلم لیگی قائدین کی قیادت میں قافلے لاہور کے لیے روانہ ہو ئے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے ضلع جہلم کے تمام سیاسی جلسوں اور قافلوں کا ریکارڈ توڑ دیا474 کاریں 18 ویگو ڈالے 8 ہائی لکس کوچز ایک بس کوسٹرگاڑیاں ٹوٹل 500 گاڑیوں کا قافلہ بیرسٹر تیمور نواز جٹ کی قیادت میں لاہور روانہ ہوا جبکہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA 61 راجہ مطلوب مہدی خان امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 سابقہ MPA حاجی ناصر محمود کی قیادت میں بھی بڑا قافلہ لاہور کے روانہ ہوا امیدوار قومی اسمبلی چویدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل ذاہد شیرازی 50کاریں 6 کوستر 8 پراڈو وغیرہ اور امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری ناصر وڑائچ بھی 60گاڑیوں کا قافلہ لے کر گئے ضلع جہلم کی تاریخ کا یہ بڑا قافلہ تھا جوکہ مسلم لیگی رہنماوں کی قیادت میں الگ الگ روانہ ہوا



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page