top of page

معزز عدالت نے مجرم سہیل احمد کو9سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنا دیا



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)معزز عدالت کے جج چوہدری عامر ضیاء ASJصاحب سوہاوہ نےمنشیات کےمقدمہ نمبر 23/ 72 بجرم CNSA 9-(i)3Cتھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا،تفصیلات کے مطابق مجرم سہیل احمد نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے مجرم سہیل احمد کو09سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،مجرم کو رواں سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page