پنڈدادنخان(عدنان یونسJhelumnews.uk) معروف مسلم لیگی رہنما بیرسٹر تیمور نواز جٹ کی سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے لندن میں خوشگوار ملاقات لیگی قائد نے ضلع جہلم کے ابھرتے ہوئے لیڈر بیرسٹر تیمور نواز امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کی سیاسی کاکردگی کو سہراتے ہوئے عتماد کااظہارکیا،تحصیل پنڈدادنخان اور ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے کوشاں ہوں اقتدار سے زیادہ عوامی خدمت کی سیاست پہ یقین ہے ،،بیرسٹر تیمور نواز جٹ. تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ دھریالہ جالپ سے تعلق رکھنے والے سیاسی گھرانے کے چشم وچراغ باشعور نوجوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27پنڈدادنخان بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ جنہوں نے بہت قلیل وقت میں اپنی سیاسی صلاحتوں کا لوہا منوانے ہوئے ضلع جہلم کے سیاسی میدان میں اپنی نمایاں جگہ بنائی انہوں نے گزشتہ روز لندن میں مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی جس میں ضلع جہلم اور حلقہ پی پی 27کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا میاں نواز شریف نے حلقہ پی پی 27سے نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت امیدوار کی سیاسی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تیمور نواز جٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انشا ء اللہ ماہ اکتوبر میں پاکستان واپس آکر دوبارہ ملاقات میں اگلے لائحہ عمل کا تعین کریں گے انہوں نے تیمور نواز جٹ کو حلقہ میں اپنے عوامی رابطہ مہم اور الیکشن کمپین کو جاری رکھنے کی ہدا یات کی تیمور نواز جٹ نے تحصیل پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ میاں برادران اور حلقہ کے عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو قیادت اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی ملک واپسی پر انکا فقیدا لمثال استقبال کیا جائے گا
top of page
bottom of page
Comments