top of page

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ڈاکٹر فیض احمد بھٹی



مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ڈاکٹر فیض احمد بھٹی

اقوام متحدہ اور ہیومن رائیٹس کی دعویدار این جی اووز کہاں سو گئی ہیں!

جہلم (ادریس چوہدری)امروز بابائے صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی کی زیر سرپرستی ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سنٹر (جہلم) میں فلسطین کی حالیہ صورت حال کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

جس میں ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے شرکاء کے سامنے اسرائیلی مظالم اور جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ جس کی صاحبزادہ حافظ ساجد محمد مدنی، ڈاکٹر محمد ایوب اور قاری اسامہ سمیت تمام شرکاء نے تائید کی۔ڈاکٹر فیض احمد بھٹی (چیئرمین ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سنٹر) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ اور ہیومن رائیٹس کی دعویدار این جی اووز بے حسی کے ساتھ سو رہی ہیں، جبکہ فلسطین پر اسرائیلی فوج جدید اسلحے کے ساتھ حملہ آور ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کا ناحق سر عام خون بہایا جا رہا ہے۔ اسرائیل اقوام متحدہ کے چارٹ کی سر عام خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا جہاں ہم اقوام متحدہ کے ذمے داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حقوقِ انسانیت کے پیش نظر فلسطینیوں کا قتل عام فی الفور بند کروائے، اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔ وہاں ہم مسلمان ممالک کے سربراہان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کم از کم سفارتی اور تجارتی سطح پر اسرائیل اور اس کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کے ساتھ فوری بائیکاٹ کرے!اگر اسرائیل اپنے مظالم سے باز نہ آیا تو ہم مسجد اقصیٰ کی حرمت کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پھر مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جنگ رہے گی!!!





0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page