مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت آزاد کشمیر نے مظاہرین کے مطالبات منظور کرلئے،حکومت آزاد کشمیر نے آٹے اور بجلی کی فی یونٹ میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آٹے کی فی من قیمت 2ہزار روپے مقرر کردی گئی،20کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔حکومت آزادکشمیر نے بجلی کے نئے نرخ کے اطلاق کابھی نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 100یونٹ تک بجلی کی قیمت 3روپے یونٹ مقررکر دی گئی،100سے 300یونٹ تک 5روپے ، 300سے زائد یونٹ 6روپے فی یونٹ مقررکی گئی ہے، اسی طرح کمرشل 300یونٹ تک 10روپے، 300سے زائد یونٹ 15روپے فی یونٹ مقررکئے گئے ہیں۔
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comments