top of page

مطلوب مہدی بھاری تعداد میں گاڑیوں اور ہزاروں کی تعداد میں عوامی تعداد کو لے جانے میں سرخرو ہو گئے

کھیوڑہ (نامہ نگار) گزشتہ روز مینار پاکستان میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کے لیئے جانے والے قافلوں میں ضلع جہلم میں ن لیگ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے سابق ایم این اے مطلوب مہدی بھاری تعداد میں گاڑیوں اور ہزاروں کی تعداد میں عوامی تعداد کو لے جانے میں سرخرو ہو گئے ۔۔ نوابزادہ اقبال مہدی مرحوم کی لیگی خاندان سے خاص قربت اور نبھائی گئی تاحیات وفاداری مطلوب مہدی کا اثاثہ بن کر ابھر گئی ۔لیگی حلقوں میں انہیں ایم این اے کا ٹکٹ دیئے جانے کی خبریں بھی منظر عام پر ۔ن لیگ کے قائد نے تحصیل پنڈدادنخان سے اور ضلع جہلم سے جلوس لے کر جانے والوں میں اخلاقی طور پر مطلوب مہدی کو سراہا ۔جب کہ پیسے کے استعمال کے باوجود کچھ رہنماوں کے ادھر ادھر سے پکڑے گئے اور خریدے گئے ورکرز لیگ مخالف نعرے مارتے سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی کا پول کھولتے نظر آئے ۔۔مطلوب مہدی اور حاجی ناصر للہ گروپ نے بہت اعتدال اور میانہ روی سے خالصتا اپنی پالیسیووں اور عوامی رابطوں کو اپنے قائد کے استقبال کے لیئے استعمال کیا ۔۔جس پر انہیں لیگی ہائی کمان نے نہ صرف سراہا بلکہ انہیں ضلع جہلم میں اہم عہدوں پر برقرار رکھنے کے اشارے بھی دیئے ۔۔اس موقع پر سابق ایم این اے مطلوب مہدی نے پنجاب نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کو عوامی خدمت سے خریدنے کی ہمیشہ پالیسی رکھی ہے پیسے سے یہ انمول چیزیں کبھی بکا نہیں کرتیں ۔۔۔انہوں نے اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لیگی قائد میاں نواز شریف کی پالیسووں کو ملکی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا ۔۔۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page