top of page

مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاںکرنے کی بجائے خاموشی

جہلم: محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز نے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاںکرنے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کی بھرمار ہو چکی ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹروں سمیت دیگر ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے چونترہ ، کھرالہ، کالا دیو، روہتاس روڈ، کالا گجراں سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے قصاب جانوروں کو سلاٹر ہاؤس لے جانے کی بجائے کھلی جگہوں پر ذبح کرکے فروخت دیتے ہیں۔ لاغر بیمار، نیم مردہ جانوروں کا گوشت استعمال کرنے سے شہری متعدد بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوںنے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کے ملحقہ علاقوں میں جانور ذبح کرنے والے قصابوں کو جانور سلاٹر ہاؤس لے جانے اور محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز کو ذبح کرنے سے قبل جانور چیک کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطالبہ گوشت خرید کر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page