رپورٹ:ڈاکٹر فیض احمد بھٹی
ممصلفیٰ آباد للیانی پریس کلب: محمد عمران سلفی 14ویں بار بلا مقابلہ صدر پریس کلب اور سہیل قمر سندھو 29ویں بار بلا مقابلہ جزل سیکرٹری منتخب
محمد عمران سلفی 14ویں بارصدر پریس کلب، سہیل قمر سندھو 29ویں بارجزل سیکرٹری منتخب، ملک محمد اقبال کا بطور چیئرمین سپریم کونسل کا انتخاب کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے 2024عـ کےلیے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں محمد عمران سلفی مسلسل 14ویں بار بلا مقابلہ صدر، سہیل قمر سندھو مسلسل 29ویں بار بلا مقابلہ جزل سیکرٹری اور ملک محمد اقبال چیئرمین سپریم کونسل منتخب ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل ڈاکٹر اصغر علی شہزاد بلا مقابلہ سرپرست اعلی، مہر علی مہران بلا مقابلہ سنیئر نائب صدر، شاہد عمر نائب صدر، محمد طاہر میو سنیئر وائس چیئرمین، ارشد علی جوئیہ وائس چیئرمین، مہر مراد علی ایڈووکیٹ ایڈیشنل جزل سیکرٹری، محمد جمیل رحمانی جوائنٹ سیکرٹری، عمر شاہین فنانس سیکرٹری، ناصر سندھو سیکرٹری نشر و اشاعت، مہر صداقت آفس سیکرٹری، احمد جمال ایڈووکیٹ میڈیا ایڈوائز منتخب ہو چکے تھے۔ جبکہ سالانہ الیکشن میں عمر حیات میو چیئرمین منتخب ہوئے تھے، سالانہ الیکشن میں صدر، جزل سیکرٹری، چیئرمین سپریم کونسل کی سیٹ پر کاغذات جمع نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ تینوں عہدیداران کا اعلان الیکشن اتھارٹی کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں باہمی مشاورت سے کیا گیا۔ صدر پریس کلب کی سیٹ پر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد اور مہر عبدالقیوم نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے۔ سنیئر نائب صدر کی سیٹ پر سیٹھ محمد حسین، نائب صدر دوئم کی سیٹ پر زرار علی خاں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے تھے۔ نائب صدر دوئم کی سیٹ پر الیکشن کا اعلان آئندہ اجلاس میں باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ یاد رہے! 2023عـ کے آخری اجلاس میں یونین آف جرنلسٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی تنظیموں کو باہمی مشاورت سے ختم کر دیا گیا تھا۔ انتخاب کے اس شاندار موقع پر بابائے صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی (سرپرست ابن عباس اسلامک ریسرچ سینٹر جہلم) ڈاکٹر فیض احمد بھٹی (چیئرمین ابن عباس اسلام ریسرچ سینٹر جہلم) صاحبزادہ ساجد محمد مدنی (مدیر ابن عباس اسلام ریسرچ سینٹر جہلم) سمیت دیگر انتظامیہ و منسوبین نے پریس کلب مصفی آباد للیانی کے نو منتخب تمام عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتےہوے ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments