جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار )
مسٹر حمید احمد عباسی ریجنل ڈائریکٹر ( ایم اینڈ ٹی) ائیسکو اسلام آباد نے مورخہ 23 مارچ ڈائریکٹریٹ ائیسکو اسلام آباد میں اعلیٰ میٹینگ کی صدارت کی اس میٹینگ میں محترم شاہد حمید ڈائریکٹر ایف آئی اے نے خصوصی طور پر شرکت کی میٹینگ میں بجلی چوری کا مسئلہ زیر بحث لایا گیا اس کے اسباب اور تدارک پر غور کیا گیا دونوں اعلیٰ آفیسران نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بجلی چوری کی وجہ سے وطن عزیز کو نا قابلِ تلافی نقصان ہو رہا ہے چنانچہ مسٹر حمید احمد عباسی ریجنل ڈائریکٹر ( ایم اینڈ ٹی)ائیسکو نے کہا کہ ایف آئی اے اور ائیسکو کے درمیان قریبی تعلق ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بجلی چوری پر کنٹرول کیا جا سکے مصدقہ ذرائع کے مطابق تمام سرکل منیجرز اور انسپکٹرز نے میٹینگ میں شرکت کی توقع کی جاتی ہے کہ اس میٹینگ کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔
Comments