top of page
Writer's pictureJhelum News

مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کا اجلاس؛ ضلع جہلم کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویو مکمل

جہلم(رانا محمد عاصم)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں جہلم کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کے لیے انٹرویو کیے گئے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز لاہور میں پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ سمیت مرکزی، صوبائی اور ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوئے۔ پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں جہلم کی 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے انٹرویو کیے گئے۔ مجموعی طور قومی و صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں کے لیے دو درجن کے قریب امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے گئے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارلیمانی بورڈ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جہلم، اٹک، چکوال کے امیدواروں کا انٹرویو کیا ہے۔ جہلم، اٹک، تلہ گنگ اور چکوال کے امیدوار ساتھ بیٹھے ہیں، خوشی ہے بہت عرصہ بعد دوبارہ ملاقات ہو رہی ہے، ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب ہیں۔ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے دور میں ترقی عروج پر تھی، دنیا پاکستان کی ترقی کا اعتراف کر رہی تھی، اتحادی حکومت نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہوتا، کچھ کرداروں نے ترقی کرتے پاکستان کو تباہ کر دیایا۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page