پنڈدادنخان(عدنان یونسJhelumnews.uk) مسلم لیگ(ن)جہلم کے رہنماؤں کی گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات ،امیدوار برائے حلقہ پی پی ستائیس راجہ جواد جالپ اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر تحصیل پنڈدادنخان اعجاز مغل کی لِلہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ جلد مکمل کرنے کی اپیل ۔تفصیلات کیمطابق ضلع جہلم کے معروف مسلم لیگی رہنما امیدوار برائے حلقہ پی پی ستائیس راجہ جواد جالپ اورسینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن)تحصیل پنڈدادنخان اعجاز احمد مغل آف(دھریالہ جالپ) کی زیر قیادت ملک اسرار احمد آف(سروبہ)سینئر رہنما مسلم لیگ(ن)جہلم غلام حیدر تارڑ آف(دھریالہ جالپ) اورخیبر پختونخواہ کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے ووٹ کو عزت دو ترانے کے خالق شیر زمان ٹکر سمیت تمام رہنماؤں کی وفد کی صورت میں گورنر ھاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے ساتھ ملاقات ہوئی اس موقع پر حلقہ پی پی ستائیس کے امیدوار راجہ جواد احمد جالپ نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے ساتھ تمام علاقائی مسائل پر گفتگو کی اور خصوصی طور پر لِلہ تاجہلم ڈیول کیرج وے کی جلد تکمیل کی اپیل کی جس پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یقین دہانی کروائی کہ لِلہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ پر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے گا اور ان شاء اللہ یہ پراجیکٹ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا
top of page
bottom of page
Comments