مسز غزالہ انور نے ڈی ای او ایلیمنڑی زنانہ محکمہ ایجوکیشن جہلم کا چارج سنبھال لیا۔
جہلم(ظہیر عباس)تفصیلات کے مطابق سی ای او محکمہ ایجوکیشن جہلم میڈم کوثر سلیم سے ڈی ای او ایلیمنڑی زنانہ کا اضافی چارج واپس لے کر مسز غزالہ انور کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ تعینات کر دیا گیا۔ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔چوہدری وحید حیدر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین پنجاب ،ملک محمد افضل میر سینیئر نائب صدر پنجاب، ملک اسرار احمد کواڈینیٹر پنجاب ٹیچر یونین راولپنڈی ڈویژن ،رانا اشفاق حیدر چیئرمین پنڈی ڈویژن نے چارج سنبھالنے پر مسز غزالہ انور کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
Comments