top of page

مساجد اہلحدیث دراصل تبلیغ دین کے مراکز ہیں،سینیٹر پروفیسر ساجد میر

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی سیاسی، سماجی اور رفاہی سرگرمیوں کا مقصد تبلیغ دین کے راستوں کو آسان بنانا ہے۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر

جماعت اور جامعہ کی مضبوطی در اصل کارکنوں اور افراد کی مضبوطی ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر

جہلم(محمد زاہد خورشید) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی سیاسی، سماجی اور رفاہی سرگرمیوں کا مقصد تبلیغ دین کے راستوں کو آسان بنانا ہے، مساجد اہلحدیث دراصل تبلیغ دین کے مراکز ہیں۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر پروفیسر حافظ ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے جامعہ علوم اثریہ جہلم میں مرکزی جمعیت اہلحدیث جہلم کے ضلعی تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہلم آمد پر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا ضلعی امیر رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر کی ہمراہی میں اہلیان جہلم نے شاندار استقبال کیا۔ نعروں کی گونج میں انہیں جامعہ علوم اثریہ کے دفتر میں لایا گیا۔ امیر پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی،ناظم اعلیٰ پنجاب حافظ یونس آزاد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مولانا محمد ابرار ظہیر اور نائب ناظم سوشل میڈیا حافظ محمد سعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز ہوا، ناظم پنجاب حافظ یونس آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کتاب و سنت کی پاسبان اور سلف صالحین کے منہج کی حقیقی ترجمان جماعت ہے۔ ہماری جماعت محدثین کی محنتوں کا تسلسل ہے۔ بعد میں جہلم کی تحصیلوں اور ذیلی تنظیموں کے ذمہ داران نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ مولانا سعد محمد مدنی نے تحصیل جہلم، مولانا قطب شاہ نے تحصیل سوہاوہ، مولانا ذیشان ایوب نے تحصیل دینہ اور ملک محمد ارشد اعوان نے تحصیل پنڈدادنخان کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ضلع جہلم کے تبلیغی نیٹ ورک کو واضح کیا اور سب ذمہ داران نے امیر پنجاب کے سوالات کے جوابات بھی دیے، تبلیغی و تنظیمی نیٹ ورک کی بہتری کے لیے امیر پنجاب نے احکامات بھی جاری کیے جن پر تحصیلوں کے ذمہ داران نے عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ عبدالغفور جہلمی نے ضلع جہلم میں اہل حدیث یوتھ فورس کے نیٹ ورک کی رپورٹ پیش کی،سیکرٹری جنرل اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان حافظ عمر عبدالحمید نے اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔مولانا نفیس الرحمن نے جمعیت اساتذہ سلفیہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ضلعی امیر رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعتی عہدیداران اور کارکن اپنے مراکز اور جماعت کو مضبوط کریں، یہی حقیقت میں افراد اور کارکنوں کی مضبوطی ہے، اگر جماعت اور جامعہ مستحکم ہوںگے تو سمجھیں آپ لوگ مستحکم ہوں گے اور ہم اپنی دعوت کو ایک مؤثر انداز میں معاشرے میں عام کر سکیں گے۔ ہماری دعوت کتاب و سنت کی خالص تعبیرات و تشریحات کا نام ہے اور اس چشمہ صافی کی طرف ہم نے لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے، یہی ہماری زندگیوں کا نصب العین اور حقیقی مقصد ہونا چاہئے۔ امیر پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعتی ترجمان ’’ہفت روزہ اہل حدیث‘‘ رسالہ ہر کارکن تک پہنچنا چاہئے ، یہ رسالہ دراصل جہاں آپ کو جماعتی سرگرمیوں سے باخبر رکھے گا، وہاں آپ کی فکری و نظری تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ان کے علاوہ بھی دیگر ذمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page