top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

مریضوں کے ساتھ دن ہو یا رات یکساں سلوک کیا جاتا ہے، سرمد کیانی ایم ایس سول ہسپتال جہلم


جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال جہلم کو مثالی بنانے کے لیے تمام ڈاکٹرز کا عملی تعاون میسر ہے ڈپٹی کمشنر جہلم کی ذاتی دلچسپی سے متعدد مسائل پر قابو پا لیا گیا ۔

سرمد کیانی ایم ایس سول ہسپتال جہلم ۔

تفصیلات کے مطابق سرمد کیانی ایم ایس سول ہسپتال جہلم نے گزشتہ روز دینہ سے آئے ہوئے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ نمایندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال کی تاریخ بڑی دلچسپ ہے اس ہسپتال کو نامور ایم ایس جہلم صاحبان نے اپنی خدمات سے اس کی بہتری کے لیے کام کیا ہے ۔۔۔میں بحیثیت ایم ایس جہلم تمام وارڈز پر کڑی نظر رکھتا ہوں بہرحال ایمرجنسی وارڈ پر میری خصوصی نظر ہے گزشتہ دو ماہ سے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوچکا ہے مریضوں کے ساتھ دن ہو یا رات یکساں سلوک کیا جاتا ہے تمام لیب ٹیسٹ مفت کیے جاتے ہیں مزید برآں میڈیسن بھی مفت دی جاتی ہیں ایمرجنسی وارڈ میں جب مریض سٹیبل ہو جاتا ہے تو اس کو متعلقہ وارڈ میں شفٹ کر دیا جاتا ہے آگر مریض زیادہ سیریس ہو تو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے ۔۔۔

یہ فیصلہ مریض کے مفاد میں ہوتا ہے ہر وارڈ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی انتہائی دیانتداری سے سر انجام دیتے ہیں تاہم ایمرجنسی وارڈ میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف زیادہ تندہی سے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہیں ۔

رات کے وقت ایمرجنسی وارڈ میں کسی بھی وقت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو طلب کیا جاتا ہے تو ایمرجنسی وارڈ میں آنے سے آر محسوس نہیں کرتا ۔۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال کی کنسٹرکشن میں مخییر حضرات کا حصہ 80 فیصد سے زیادہ ہے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹی بی وارڈ کی موجودہ حالت خصوصی توجہ کی طالب ہے اس کی در و دیوار صفائی کا منظر پیش کرنے سے قاصر ہیں مزید برآں مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ٹی بی وارڈ میں مزید بستروں کا انتظام کرنا ہوگا اس حوالے سے مخییر حضرات سے مسلسل رابطہ ہے اور جلد ہی مذکورہ مسائل کو حل کر دیا جائے گا انہوں نے اس بات کا واشگاف الفاظ میں اعتراف کیا کہ ٹی بی وارڈ میں ڈاکٹر عدنان نجف چیسٹ سپیشلسٹ اور ڈاکٹر حفیظ چیسٹ سپیشلسٹ جس محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں پنجاب بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ دیگر اضلاع کے لوگ بھی یہاں آکر اپنا اعلاج کرواتے ہیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page