top of page

مریضوں کا فری علاج حقو ق العباد اور خدمت انسانیت کی اعلی ترین مثال ہے۔ حافظ عبدالحمید عامراثریہ فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ 2 جون بروز اتوار کو ہوگا

مریضوں کا فری علاج حقو ق العباد اور خدمت انسانیت کی اعلی ترین مثال ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر

اثریہ فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ 2 جون بروز اتوار کو ہوگا

جہلم(محمد زاہد خورشید ) مریضوں کا فری علاج حقو ق العباد اور خدمت انسانیت کی اعلی ترین مثال ہے، ان خیالات کے اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اثریہ فری ڈسپنسری کے افتتاح کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ایک اجلاس میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات میں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی اہمیت کو خوب واضح کیا گیا ہے۔دینی مدارس میں جہاں طلبائے علم میں علوم شرعیہ میں پختگی و رسوخ پیدا کیا جاتا ہے، بعد ازاں ! وہ جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کی دعوت لے کر معاشرے میں پھیل جاتے ہیں اور دینی تعلیم سے لوگوں کو آراستہ کرتے ہیں۔ وہاں خدمت انسانیت کا درس بھی انہیں دینی مدارس دیتے ہیں، جہاں وہ خدمت خلق کے عملی نمونے دیکھتے ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ اثریہ فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع ایک روزہ فری میڈیکل 2 جون بروز اتوار ہوگا جو کہ اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال چک جمال روڈ جہلم میں منعقد ہو گا ،جس میں مریضوں کا معائنہ اور ادویات کا انتظام بالکل مفت ہوگا۔کیمپ کا آغاز صبح 9 بجے تا 1 بجے دوپہر ہو گا۔ ڈاکٹر شاہد تنویر جنجوعہ سینئر فیملی فزیشن، ڈاکٹر شاہد معروف سینئر فیملی فزیشن اور ڈاکٹر ظفر محمود خواجہ جنرل اینڈ لیپروسکوپک سرجن اس کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ ڈاکٹر سید زبیر یونس میڈیکل سپیشلسٹ و انچارج زبیر ہسپتال جہلم اور ڈاکٹر شہناز شاہد گائناکالوجسٹ نے مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے ۔اہل علاقہ نے اس کیمپ کو خوب سراہا اور ایسے کیمپس آئندہ بھی جاری رکھے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر نوید احمد فیملی اینڈ چلڈرن فزیشن کو اثریہ فری ڈسپنسری کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ڈسپنسری کے اوقات کار دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔ صرف بروز اتوار ناغہ ہو گا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page