top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

مرکز ابنِ عباس جہلم میں صدر پریس کلب مصطفی آباد اور بابائے طب حکیم ابرار احمد کی آمد

مرکز ابنِ عباس جہلم میں صدر پریس کلب مصطفی آباد اور بابائے طب حکیم ابرار احمد کی آمد

صحافتی اور طبی مسائل کے حوالے سے ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، عمران الحق سلفی اور حکیم حافظ ابرار احمد کمبوہ سمیت دیگر شرکاء نے باہم تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جہلم (نمائندہ جہلم نیوز) گزشتہ دنوں مرکز ابنِ عباس الاِسلامی جہلم میں صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی جناب عمران الحق سلفی اور بابائے طب حکیم حافظ ابرار احمد کمبوہ تشریف لائے۔ ڈاکٹر فیض احمد بھٹی (رئیس المرکز) نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ ملاقات ایک اہم میٹنگ کی صورت اختیار کر گئی۔ جس میں صحافتی معیار و اقدار اور طب اسلامی کی ترویج و ترقی کے حوالے سے اہم امور پر باہمی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس ملاقات میں عمران الحق سلفی (صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی)، بابائے طب حکیم حافظ ابرار احمد کمبوہ اور ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کے علاوہ میاں مشتاق قصوری، صاحبزادہ حافظ ساجد محمد مدنی، ڈاکٹر محمد ایوب اعوان، قاری اسامہ اشرفی اور چوہدری آصف گوندل بھی شریک ہوے۔ بعد ازاں مہمانان گرامی نے مرکز ابنِ عباس الاسلامی کا تفصیلی وزٹ کیا اور مرکز کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ نماز مغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعد اس معزز وفد کو ڈاکٹر فیض احمد بھٹی اور ان کے رفقاء نے دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page